Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکومیں 3سعودی فلموں کی نمائش

ماسکو.... سعودی وفد نے مملکت کے سماجی مسائل پر 3فلمیں سعودی روسی ہفتہ ثقافت کے دوران پیش کیں۔ پہلی فلم کا نام تھا"شکویٰ" ھنا العمیر اس کی ہدایتکار ہیں۔ اسے سعودی فلمی میلے میں زریں کھجور ایوارڈ مل چکا ہے۔ دوسری فلم کا نام "رحیل"ہے۔ یہ مختصر فلم ہے۔ اس میں دہشت گردی و انتہا پسندی کے انسداد کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ تیسری فلم کا نام "نعمة ان تکون لا احد"ہے ۔ اس میں خاندان سے محروم ایک نوجوان کی مدد کرنے والے معمر کی کہانی فلمائی گئی ہے۔ 

شیئر: