جی ایس ٹی اور نوٹ منسوخی نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، اکھلیش
لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے متھرا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ منسوخی اور جی ایس ٹی نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔ عالم یہ ہے کہ بیروزگاری عام ہے۔ روزگار کے مواقع سب بند ہوچکے ۔ طلبہ پڑھ کر نکل رہے ہیں لیکن ان کا مستقبل اندھیرا ہے۔ انھیں ملازمت نہیں مل رہی۔ روزگار دلانیوالے میرے سارے منصوبے یوگی حکومت نے بند کرد یئے ۔ اس حکومت کو صرف ذات مذہب اور فرقہ پرستی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔اسی فرقہ پرستی کے سہارے الیکشن جیت کر اقتدار میں آئی ہے۔ ملک کی اکثر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ وزیراعظم مودی کی خوشامد میں صرف ٹوائلٹ تعمیر کرارہے ہیں۔یہ کام کاغذی کام طور پر کرکے سرکاری پیسے کا ناجائز استعمال کرنے میں مصروف ہیں ۔آج نوجوان اور لڑکیاں بیروزگاری اور عدم تحفظ کی بنا پر خود کشی کررہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ صرف زبانی جمع خرچ کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔