کترینہ کیف بھی ہالی وڈ پہنچ گئیں
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بالی وڈ سے ہالی وڈ پہنچ گئی ہیں۔کترینہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جہاں وہ فوکس اسٹوڈیوزسے منسلک لوگوں کےساتھ موجود ہیں ۔امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ کترینہ جلد ہی کسی ہالی وڈ پراجیکٹ کا حصہ بن جائیں گی۔ حال ہی میں کترینہ کو ہالی وڈ اداکار جیریمی نے انسٹاگرام پر فالو بھی کیاہے۔بالی وڈ اداکاراﺅں پرینکا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون کے بعد کترینہ کیف بھی ہالی وڈ فلموں میں قسمت آزمانے پہنچی ہیں۔