Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ سے بھی الیکشن ترمیمی بل منظور

  اسلام آباد ..سینیٹ نے بھی الیکشن ترمیمی بل 2017 کی منظوری دیدی۔ ختم نبوت سے متعلق امیدواروں کا حلف نا مہ اصل شکل بحال ہوگیا۔ وزیر قانون زاہد حامد نے منگل کو الیکشن ترمیمی بل 2017 منظوری کے لئے پیش کیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ اتنے بڑے جرم پر صرف کمیٹی تشکیل دی گئی۔ معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جانا چاہیے۔ ذمہ داروں کو تعین ہونے تک معاملہ حل نہیں ہوگا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے ترمیمی بل کو سپورٹ کرتے ہیں۔ حکومت کی اپنی غلطی تسلیم کرنا اچھا عمل ہے تاہم معاملے پر تحقیقات کرائی جائے۔سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ آوروں کو سزائے موت دی جاتی ہے ۔میرا جی ایچ کیو عقیدہ ختم نبوت ہے ۔اس پر حملے کرنے والا اپنی موت کو خود دعوت دے گا۔وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوت کے اقرار نامہ پر غلط اثرانداز ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ بل میں ختم نبوت سے متعلق حلف نامے کی اصل شکل بحال کر دی گئی ۔

شیئر: