Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت افغانستان میں 100 شیلٹر کٹس تقسیم

حلب میں 797 خاندانوں میں فوڈ باسکٹس اور ہائی جین کٹس تقسیم کی گئیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے صوبے بامیان میں 100 شیلٹرز بیگ تقسیم کیے ہیں جن سے 600 افراد کو فائدہ پہنچا۔
ایس پی اے کے مطاق یہ اقدام پاکستان سے واپس آنے والوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے شیلٹر پروجیکٹ 2024 کا حصہ ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا میں مصائب کے خاتمے لیے لیے کی جانے والی کوششوں کے زمرے میں آتی ہے۔


یہ امداد مصائب کے خاتمے لیے لیے کوششوں کے زمرے میں آتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے اس ہفتے میڈیکل مشن کے تحت پولینڈ کے سرحدی شہر میں یوکرینی پناہ گزینوں کو مصنوعی اعضا فراہم کیے ہیں۔
جبکہ شمالی شام کے شہر حلب میں 797 خاندانوں میں فوڈ باسکٹس اور ہائی جین کٹس تقسیم کی گئیں، جس سے چار ہزار 782 افراد کو فائدہ ہوا۔
منصوبے کے دوسرے مرحلے میں شمالی شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد میں فوڈ باسکٹس اور ہائی جین کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔

شیئر: