فرسان کے 286جزائر سیاحتی مراکز
جمعرات 12 اکتوبر 2017 3:00
جازان ....جازان ریجن میں محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر رستم الکبیسی نے بتایا ہے کہ فرسان میں 286 جزائر کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کیا جائیگا۔ گورنر شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے منصوبے کی منظوری دیدی۔ سیاحتی سرمایہ کاری خدمات کا مرکز بھی قائم ہوگا۔ فرسان کے جزائر سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش ثابت ہونگے۔ یہ بحر احمر کے ساحل پر پھیلے ہوئے ہیں۔ اس منصوبے کی بدولت سرکاری آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ بحر احمر کے جنوب میں فرسان کے جزائر 286ہیں۔ سیاحت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہیں جدید خطوط پر استوار کرنا2020قومی بدلاﺅ پروگرام میں شامل ہے۔محکمہ نے جزائر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 3ارب ریال منظور کئے ہیں۔