Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کے حکم پر معروف سرمایہ کار گرفتار

ریاض ...ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر معروف سعودی سرمایہ کار(م ص) کو گرفتار کرلیا گیا۔ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کررہا تھا۔ایگزیکٹیو کورٹ کے جج نے گرفتاری کے احکام جاری کئے تھے۔ سرمایہ کار کےخلاف متعدد لوگوں نے قرضوں کے دعوے کئے تھے او راس پر دعوے ثابت ہوگئے تھے۔ سرمایہ کار اپنے محل کو چھوڑ کر اپنے کارکنان کے اُن کمروں میں چھپا ہوا تھا جنہیں کارکن بھی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
 

شیئر: