بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے ایک ذاتی ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کردیاہے۔ جیکولین کا کہنا ہے وہ ممبئی شہر میں ایک تھائی ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تھائی کھانوں کے بارے میں جیکولین نے کہاہے کہ وہ تھائی ڈشز کھانا پسند کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ممبئی شہر میں تھائی ریسٹورنٹ کی ضرورت کو سمجھتی ہیں اس لئے وہ اپناتھائی ریسٹورنٹ بنائیں گی۔حال ہی میں فلم ”جڑواں ٹو“ میں جیکولین کی ورون دھاون کےساتھ اداکاری کو سراہا گیا۔ فلم نے بہترین بزنس کیاہے۔ جیکولین ان دنوں ریس تھری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔