Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائس انڈیکس 23.50پوائنٹس اضافے کے بعد 7011.26 پر بند

انشورنس سیکٹر میں ملاذ انشورنس کو سب پر فوقیت ، تعاونیہ انشورنس کی بدترین تنزلی 
غیاث الدین۔ جدہ
گزشتہ ہفتے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 23.50پوائنٹس اضافے کے بعد 7011.26پوائنٹس پر بند ہوا۔ قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کو 2.7ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ انشورنس سیکٹر میں شامل 3کمپنیاں فائدے کے لحاظ سے تداول میں شامل ساری کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ گئیں۔ انشورنس سیکٹر میں ملاذ انشورنس کو سب سے زیادہ فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 14.11فیصد اضافے کے بعد 15.61ریال پر بند ہوئی۔ عنایہ انشورنس اور سلامہ انشورنس دوسری اور تیسری کمپنیاں تھیں جن کی قیمتیں بالترتیب 11.05فیصد اور 8.66فیصد فروغ کے بعد 23.50ریال اور 25.97ریال پر بند ہوئیں۔ تعاونیہ انشورنس کو بدترین تنزلی کا سامنا کرنا پڑا جس کی قیمت 5.76فیصد انحطاط کے بعد 97.04ریال تک گر گئی۔ نقصان کے لحاظ سے دوسرا نمبر مکہ کنسٹرکشن کا رہا جس کی قیمت 5.71فیصد کمی کے بعد 76.03ریال پر بند ہوئی۔ تنزلی میں شامل ہیوی ویٹ سابک کی قیمت 0.38 فیصد کمی کے بعد 98.36ریال تک گرگئی۔انرجی سیکٹر میں پیٹرورابغ کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ جس کی قیمت 4.93فیصد اضافے کے بعد 13.62ریال پر بند ہوئی۔ میٹریلز سیکٹر میں سعودی کیان کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 7.92فیصد فروغ کے بعد 9.13ریال پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ اسی سیکٹر میں سہارا کیمیکلز کی قیمت 3.28فیصد اضافے کے بعد 13.86ریال پر بند ہوئی۔ یوٹیلیٹز سیکٹر میں شامل نیشنل گیس نے 6فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا مگر سرمایہ کاروں کو یہ ڈیویڈنڈ پسند نہیں آیا اور اس کی قیمت 2.19فیصد کمی کے بعد 31.30ریال پر بند ہوئی۔ 

شیئر: