Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی عملے کو خصوصی اختیار؟

ریاض ...سعودی دارالافتا ءنے واضح کیا ہے کہ اگر نابالغ مریض یا بے ہوش مریض یا لاپروا ہ مریض آپریشن کے حوالے سے بروقت مناسب فیصلہ نہ کر پارہے ہوں تو ایسی صورت میں طبی عملہ اپنی صوابدید پر آپریشن کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔ بعض اوقات رائے کے اختلاف پر صورتحال گمبھیر ہوجاتی ہے۔ آپریشن میں تاخیر مریض کیلئے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ اس گتھی کو سعودی دارالافتا نے حل کرتے ہوئے واضح کیاکہ ایسے موقع پر طبی عملہ حتمی فیصلے کا مجاز ہے۔ اگر رشتہ داروں کی آراءمیں تضاد آجائے او رمعاملہ طے نہ ہورہا ہو تو طبی عملہ مریض کے مفاد کو مد نظررکھ کر حتمی فیصلہ کرسکتا ہے۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے سربراہ نے دارالافتا ءسے مذکورہ معاملے کی بابت سوال کیا تھا جس پر دارالافتاءنے واضح جواب جاری کردیا۔
 

شیئر: