Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی طلباءسے 5فیصد ٹیکس قسطوں میں

جدہ .... محکمہ زکوة و آمدنی نے واضح کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں سے 5فیصد وصول کیا جائے گا۔ یہ فیس طلباءسے قسطوں میں وصول کی جائیگی۔المدینہ کی رپورٹ کے مطابق مملکت بھر میں 5ہزار نجی اور 321انٹرنیشنل اسکول ہیں۔نجی اسکولوں میں 654011سعودی اور 111072غیر ملکی جبکہ انٹرنیشنل اسکولوں میں 66920سعودی اور 265271غیر ملکی طلباءو طالبات زیر تعلیم ہیں۔ فرنشڈ اپارٹمنٹس، ہوٹلوں اور کمرشل ٹاورز پر بھی 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ سرمایہ کار ٹیکس وصول کرکے محکمہ زکوة و آمدنی کو ادا کریگا۔ ہوٹلوں، فرنشڈ اپارٹمنٹس کے مالکان مسافر سے بل کیساتھ مذکورہ ٹیکس وصول کرینگے۔ فی الوقت انفرادی کرائے پر اٹھائے جانے والے رہائشی مکانات ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔طلباءکیلئے تیار کئے جانے والے رہائشی مکانات بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔ مہمان خانہ یا استراحہ یا ملازم کی رہائش کیلئے بنائی جانے والی عمارت، مکان یا مسافروں یا ملاقاتیوں کیلئے عارضی رہائش پر بھی ٹیکس نہیں ہوگا۔

شیئر: