نیروبی ... کینیا میں جمعرات 26 اکتوبر کو صدراتی انتخاب کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے8 اگست کو ہوئے صدارتی انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ اس الیکشن میں کینیاٹا کو کامیابی ملی تھی تاہم اپوزیشن رہنما رائلہ اوڈنگا نے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ کینیا میں اگست سے شروع ہونے والے مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔کینیا کے صدر اہورو کینیاٹا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صدارتی الیکشن کے دوران عوام امن کو بحال رکھیں۔