Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹلر سن کل پاکستان پہنچیں گے

  اسلام آباد... امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن منگل کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔ ٹلرسن وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ پاک، امریکہ تعلقات ،افغانستان میں استحکام اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔ ا مریکی وزیردفاع جمز میٹس بھی اس سال دسمبر میں پاکستان کادورہ کرینگے۔

شیئر: