Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کیلئے43.4کروڑ ڈالر کی اپیل

 نیو یارک … اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد کا مطالبہ کر دیا۔ جنیوا میں ایک روزہ خصوصی ڈونرزکانفرنس میں بتایا گیا کہ اس امداد سے آئندہ برس فروری تک روہنگیا مسلمانوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین کے سربراہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔2ماہ میں6لاکھ روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش آچکے ہیں جبکہ 6لاکھ پناہ گزین پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔ انسانی زندگیاں بچانے اور ان کے تحفظ کے لئے وسائل درکار ہیں۔

شیئر: