کردستان حکومت نے ریفرنڈم کے نتائج منجمد کردیئے
بغداد: کردستان کی صوبائی حکومت نے ریفرینڈم کے نتائج کو منجمد کرنے اور اتحادی حکومت کے ساتھ عراقی دستور کے مطابق مذاکرات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کرکوک میں جاری عسکری آپریشن روک دیا جائے گا نیز پارلیمانی انتخابات ملتوی کئے جائیں گے۔