Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکواور نیوم کے حصص 2018میں فروخت ہوں گے، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: ولی عہد ، نائب وزیراعظم و  وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ   2018 ء  میں سعودی آرامکو کے حصص کے پہلو بہ پہلو  نیوم منصوبہ بھی عالمی حصص بازاروں میں پیش کیا جائے گا۔  500 ارب ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ  26.500 کلومیٹر کے دائرے میں سعودی عرب سے اردن اور مصر تک قائم ہوگا۔  یہ پوری دنیا میں سرمائے کا  پہلا شہر ہوگا۔سعودی عرب اور ورجن کمپنی نے  خلائی پروازوں ، مصنوعی سیارے چھوڑنے اور غیر معمولی رفتار ٹرانسپورٹ سسٹم کی تیاری میں  شراکت کا فیصلہ کرلیا۔  ولی عہد نے کہا کہ  سعودی آرامکو کے حصص کے اعلان میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی، جو وقت مقرر کیاگیاہے اس کی پابندی کی جائے گی۔ نیوم کا علاقہ  مصر اور سعودی عرب کو جوڑنے والے مجوزہ کنگ سلمان پل کیلئے گیٹ کے قائم مقام ہوگا۔ انہوں نے  نیوم کی وجہ تسمیہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ  2 لفظوں کا مجموعہ ہے ،پہلا لفظ  انگریزی کا ہے اس کے معنی نئے کے آتے ہیں ، دوسرا لفظ میم ہے جو عربی کے لفظ مستقبل کا مخفف ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاکہ  نیوم  سعودی  اقتصادی ڈھانچے کی تنظیم نو سے کہیں زیادہ  اب تک مہیا   ایسے مواقع سے استفادہ کی کوشش ہے جنہیں اب تک نظرانداز کیا جاتا رہا۔  ہمارے پاس توانائی کا غیر معمولی سرچشمہ موجودہے اس سے ہم نے بہت کم فائدہ اٹھایا۔  شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی آرامکو کے حصص کی قیمت 2 ٹریلین ڈالر سے کہیں زیادہ لگے گی ۔ جو لوگ یہ خیال آرائی کررہے ہیں کہ قیمت  2 ٹریلین ڈالر سے بھی کم ہوگی وہ  حقیقت حال دیکھ کر ششدر رہ جائیں گے۔  
 

شیئر: