Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام امن کا علمبردار مذہب ہے جو ہر قسم کے فتنوں کا مخالف ہے،امام حرم

ریاض(ذکاءاللہ محسن) امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے امام حرم شیخ صالح بن حمید سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امام حرم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مثالی دوست ہیں ، اخوت اور بھائی چارے کا یہ رشتہ قائم ودائم رہے گا۔ خادم حرمین شریفین شا ہ سلمان بن عبدالعزیز حرمین شریفین کی حفاظت ،سعودی عرب کے استحکام اور سلامتی کے لیے تما م صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔ عالم اسلام کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہو ں گی ،اسلام امن کا علمبردار مذہب ہے جو ہر قسم کے فتنوں کا مخالف ہے۔ فرقہ واریت مسلمانوں کی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے ، ہمیں قرآن وسنت کو بنیاد بنا کر اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ آپ کی تشریف آوری سے پاکستان کی عوام مسرت کا اظہار کر ر ہے ہیں۔ پاکستان سمیت عالم اسلام کے ہر فرد کا دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ سعودی عرب عالم اسلام کا خدمت گار ،حرمین شریفین اور مقامات مقدسہ کا چوکیدار ہے ، عالم اسلام کا محسن اور مشکل کا ساتھی ہے۔ سعودی حکمران حرمین شریفین کے متولی اور محافظ ہیں۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ عالم اسلام حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ایک پیج پر ہے۔ اس لیے کہ وہ عالم اسلا م کی مشترکہ میراث ہے۔ کوئی مسلما ن اسے اپنے سے الگ نہیں کرسکتا۔اس موقع پر مرکزی ناظم اعلی اور وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم بھی موجود تھے۔
 

شیئر: