Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی مدینہ منورہ سے جدہ آمد

جدہ ( ارسلان ہاشمی )سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ۔ مملکت آمد کے بعد انہوں نے عمرہ کیا اور مسجد نبوی الشریف کی زیارت کےلئے مدینہ منورہ روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے چند دن قیام کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن) سعودی عرب کے صدر مرزا الطاف حسین نے اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ میں انکا چند روزہ قیام تھا اس دوران انہو ں نے زیادہ تر مسجدنبوی الشریف میں وقت گزار ا ۔ مسلم لیگ ( ن) سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں ان سے ملاقات کرنے آتے رہے ۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ سابق وزیر اعظم جدہ سے پاکستان جائیں گے یا لندن ۔ 

شیئر: