Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم سے متاثر سعودی فنکار کیجانب سے ولی عہد کو خراج تحسین

تبوک .... مقامی فنکارنے ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان منصوبے سے متاثر ہو کر انکی پینٹنگ پہاڑ پر بنا دی ۔ ولی عہد کی تصویر کے ساتھ " نیوم " کا مونوگرام بھی بنا دیا ۔ سبق نیو©ز سے گفتگو کرتے ہوئے فنکار سعود العنزی نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم منصوبے کا اعلان کر کے مملکت کی جو روشن تصویر پیش کی ہے اس پر ہمیں فخر ہے ۔ جب انکی جانب سے منصوبے کی جزئیات بیان کی گئیں تومیرے ذہن میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا خیال اس طرح آیا کہ نیوم کے خالق کی بڑی تصویر تبوک کے بلند پہاڑ پر بنائی جائے ۔اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایسے پہاڑ کا انتخاب کیا جہاں منصوبے کے خالق کی تصویر انتہائی نمایاں انداز میں بنائی جاسکے ۔ العنزی نے مزید کہا کہ پہاڑ کا انتخاب کرکے ہم نے اسے قدرے ہموار کیا اور وہاں تصویر کشی کے کام کا آغاز کردیا ۔ پینٹنگ12میٹر اونچی اور اتنی ہی چوڑی ہے جسے بنانے میں 8 گھنٹے لگے ۔ العنزی نے مزید کہا کہ جس طرح کا عظیم الشان منصوبے " نیوم " کا اعلان کیا گیا ہے وہ مملکت ہی نہیں دیگر ممالک کے لئے بھی مفید ہوگا ۔ منصوبے سے براہ راست سعودی عوام کو بہت فائدہ ہو گا جہاں روزگا ر کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے اور خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ واضح رہے " نیوم " منصوبہ جہاں تعمیر کیا جائے گا وہ 3 ممالک کے درمیان ہے جو سعودی عرب کے شمال ، مغرب میں واقع ہے ۔مجوزہ منصوبہ اپنی نوعیت کا مثالی شاہکار ہو گا جہاںجدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجائے گا ۔

شیئر: