ریاض .... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ٹریفک نے خلاف ورزیوں پر سزاﺅں میں ترامیم کی ہیں۔ بعض خلاف ورزیوں پر 6ہزار ریال تک کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جلد عمل درآمد شروع کردیا جائیگا۔ باخبر ذرائع نے الوطن اخبار کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مخالف سمت میں گاڑی چلانے پر 6ہزا ر ریال کا جرمانہ ہوگا۔ اتنا ہی جرمانہ نمبر پلیٹ کے بغیرگاڑی چلانے والوں پر بھی کیا جائیگا۔ آگے یا پیچھے کی نمبر پلیٹ نہ ہونے پرمذکورہ جرمانہ لاگو کیاجائیگا۔