Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کے بلوں میں غلطیوں کا اعتراف

ریاض ....نیشنل واٹر کمپنی کے سربراہ ناصر الموکلی نے اعتراف کیا ہے کہ پانی کے بل میں غلطیاں ہوئی ہیں۔ کچھ کی اصلاح کردی گئی ہے اور باقی کی،کی جارہی ہے۔ انہوں نے الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ”الراصد“ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ صارفین کے بل 500 ریال سے کم ہیں۔ کمپنی کے اہلکاروں نے بل بنانے والے سسٹم کے تحت 800ملین ریال مالیت کے ایک لاکھ40ہزار بل واپس لے لئے ہیں۔ کمپنی کے چیئرمین نے بتایا کہ موجودہ نظام کے مطابق ایسا ہر بل جو 2ہزار ریال سے زیادہ کا ہوگا اسے روک لیا جائیگا۔ انہوں نے صارفین سے مطالبہ کیا کہ اگر کسی بھی شہری کا 3ماہ کا بل 2ہزار ریال سے زیادہ ہو یا حد سے زیادہ نظر آرہا ہو تو پہلی فرصت میں شکایت درج کرادے تحقیقات کی جائیگی۔ ایک سعودی شہری 90ہزار ریال کا بل بطور شکوہ کے پیش کرچکا ہے۔

شیئر: