ریاض.... سعودی مرد و خواتین نے انجانے حالات میں گم ہوجانے والی اپنی بلیوں اور کتوں کا پتہ بتانے والوں کیلئے بھاری انعام کے اعلان کردیئے۔ ریاض میں ایک سعودی خاتون کا کتا چوری ہوگیا تھا۔ پتہ چلا کہ 5ہزار ریال میں کتوں کی معروف دکان پر اسے فروخت کیا جارہا تھا۔ سودا ناکام بنادیا گیا۔ سلطانہ کا کہناہے کہ خمیس مشیط کے الاسکان محلے میں اسکی پسندیدہ بلی ایک عرصے سے لاپتہ ہے ابھی تک واپس نہیں آئی۔انٹرنیٹ پر 1500سے 5000ریال تک کے انعامات کی پیشکشیں ہورہی ہیں۔