Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کیلئے کپڑوں کی سعودی برآمدات پر ڈیوٹی ختم

ریاض.... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کیلئے سعودی عرب کی کپڑوں کی برآمدات پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ وزارت نے نجی کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے کپڑوں کی برآمدات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا مسئلہ حل کرالیا۔ سیکریٹری تجارت خارجہ عبدالرحمان الحربی نے بتایا کہ ہندوستانی فیکٹریوں کے مالکان نے شکایت کی تھی کہ سعودی عرب کپڑے بھاری مقدار میں ہندوستان پہنچا رہا ہے ۔ انہوں نے مملکت پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگانے کا مطالبہ کیا تھا تحقیقات سے ان کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔

شیئر: