ریاض ....وزارت نقل و حمل نے گردو غبار کے طوفان کے دوران ڈرائیوروں کو 3امور کا پابندی بنادیا۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ گردو غبار کے دوران ڈرائیور حضرات اپنی صحت کی سلامتی اور ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے 3 امور کی پابندی کریں۔ ہیڈلائٹس روشن رکھیں ،اے سی چلانا نہ بھولیں، ہیزرڈ آن رکھیں تاکہ عقب سے آنے والے گاڑی کی موجودگی کے حوالے سے متنبہ رہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کئی دن تک مملکت بھر میں گردو غبار کا طوفان چلتا رہیگا۔