Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ نے انسداد دہشت گردی فنڈنگ کے قانون کی منظوری دیدی

 ریاض .... سعودی کابینہ نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے جرائم کے انسداد کے قانون کی منظوری دیدی۔ منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے بحرین او رموغادیشو میں دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ دونوں برادر ملکوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری شفاکی آرزو ظاہر کی۔ کابینہ نے ریاستی سلامتی کے ادارے کو دہشت گردی کی فنڈنگ بند کرانے والے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر العواد نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے نیوم منصوبے کے اعلان پر ولی عہد کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد پروگرام پر سامنے آنے والے عرب اور عالمی ردعمل پر مسرت کا اظہار کیا۔ کابینہ نے نوجوانوں سے متعلق امارات کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی او رتوانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے روس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار وزیرتوانائی اور عراق کے ساتھ عرعر بری سرحدی چوکی پر معاہدے کیلئے وزیرخزانہ کو اختیارات تفویض کئے۔ 

شیئر: