Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الصعدہ چارہ منڈی پر حملے کے دعوے کی تحقیقات شروع

ریاض.... یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ الصعدہ کمشنری کے سحار ضلع کی چارہ منڈی پر فضائی حملے کی حقیقت جاننے کیلئے عرب اتحاد نے تحقیقات شروع کر دیں۔ المالکی نے توجہ دلائی کہ اتحادی افواج کی مشترکہ کمان ہر فوجی آپریشن کے بعد زمان و مکان کی بابت انتہائی گہرائی سے معلومات جمع کرتی ہے۔ چارہ منڈی پر حملے کی ابلاغی رپورٹوں کی حقیقت بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رپورٹ تیار ہوتے ہی جاری کر دی جائے گی۔ المالکی نے یقین دلایا کہ اتحادی افواج عام شہریوں اور شہری اداروں کے تحفظ کو اپنا قانونی اور اخلاقی فرض سمجھتی ہیں۔ کسی بھی فوجی کارروائی کے فیصلے کے وقت جملہ احتیاطی تدابیر کا دھیان رکھا جاتا ہے۔ 
 

شیئر: