مصری صدر سے شاہ سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ
قاہرہ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے فون پر رابطہ قائم کرکے مصر اور سعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور انسداد دہشتگردی کے سلسلے میں تعاون جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے کئی علاقائی مسائل کی تازہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ موجودہ وقت میں عربو ںکو درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عرب جدوجہد کا استحکام بھی زیر بحث آیا۔ دونوں رہنماﺅں نے طے کیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر مشاور ت اور یکجہتی وسیع اور گہرے پیمانے پر جاری رکھی جائے۔