Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا چل بسیں

 
 لندن ... بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں نیو یارک میں چل بسیں۔ طویل عرصے سے زیر علاج تھیں۔ دیناواڈیا15 اگست 1919 کولندن میں پیداہو ئیں۔ وہ قائداعظم اور رتن بائی کی اکلوتی اولاد تھیں۔ قیام پاکستان سے قبل 1938 میں پارسی نوجوان نیول واڈیا سے شادی کی تھی جس پر قائداعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔ دینا واڈیا کے بیٹے نسلی واڈیا کاشمار ہندکے اہم کاروباری شخصیات میں ہوتاہے۔ ان کی ایک بیٹی ڈیانا نیول واڈیا بھی ہیں۔دینا واڈیا اپنے والد کے انتقال پر 1948 میں پہلی مرتبہ پاکستان آئیں۔2004میں دوسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا۔اپنے والد قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پربھی گئیں۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات میں لکھا کہ آج کا دن میرے لئے بہت غمگین ہے ۔دعا ہے قائداعظم نے پاکستان کے لئے جو خواب دیکھے وہ پورے ہوں۔
 
 

شیئر: