اللہ سعودی عرب کی پاسبانی کرے، امیر کویت
ریاض ...امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے واضح کیا ہے کہ ریاض پر حوثیوں کا حملہ آسمانی مذاہب اور بین الاقوامی اقدار و اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے شاہ سلمان کے نام اپنے پیغام میں واضح کیا کہ کویت کو اپنے برادر ملک سعودی عرب سے مکمل ہمدردی ہے اور ملکی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے سعودی عرب جواقدامات کریگا کویت اس کا حامی ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب اور اسکے عوام کی ہر بلا سے حفاظت کرے اور اسے امن و امان اور ترقی و خوشحالی کی نعمت سے ہمیشہ نوازتارہے،آمین۔