نیوم سے متاثر ہوکر روبوٹ کلچر مہم
ریاض .... سعودی نوجوانوں نے کنگ سعود یونیورسٹی کے ماتحت سماجی کلب اور سرمایہ کار حسام الصالح کے تعاون سے نیوم سٹی کے اہداف کی تکمیل کیلئے سعودی معاشرے میں روبوٹ ٹیکنالوجی کلچر کا پرچار شروع کردیا۔سعودی نوجوان کل منگل کو اس حوالے سے پہلے تربیتی کورس کا افتتاح کرینگے۔ اس موقع پر بین الاقوامی کمپنیاں روبوٹ کا تعارف پیش کرینگی۔ روبوٹ کو جوڑنے،کھولنے ، مرمت اور پروگرامنگ سے بھی متعارف کرایا جائیگا۔متعلقہ شخصیات نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے خوشگوار نتائج برآمد ہونگے اور مملکت بھر کے نوجوانوں میں روبوٹ کلچر عام ہوگا۔