Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد سجاد احمد اور محشر آفریدی کے ساتھ ایک شام

شعرائے کرام میںسید صداقت علی ترمذی، عامر قدوائی، کاشف کمال، افروز عالم، عیسیٰ بلوچ، عماد بخاری، ذوالفقار ذکی اور دیگرشامل تھے
کویت ..... میزبان سید صداقت علی ترمذی ولیاقت علی بٹ نے فروانیہ کویت میں نوجوان شاعر اور انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے جنرل سیکریٹری سید صداقت علی ترمذی اور لیا قت علی بٹ نے ممتازناموراور صاحبِ اسلوب شعراءجناب خالد سجاد احمد اور ہندوستان سے آئے ہوئے شاعر محشر آفریدی کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا،جس میں کویت میں مقیم پاک وہند کے معروف شعرائے کرام نے شرکت کی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض سید صداقت علی ترمذی نے سرانجام دیے۔ تقریب کی صدارت محشر آفریدی کے حصے میں آئی۔ 
کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجاز سہیل نے مہمانِ خصوصی کے فرائض سر انجام دیے اور انصاف سوشل ویلفیئر ونگ کویت کے آرگنائزر محمد ریاض انجم نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی۔ کویت میں مقیم دیگر کمیونٹی شخصیات میں سید بابر حسین، اظہر چوہدری، محمد ندیم مغل، لیاقت بٹ، فیصل جمیل کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ شعرائے کرام میں محشر آفریدی، خالد سجاد احمد، سید صداقت علی ترمذی، عامر قدوائی، کاشف کمال، افروز عالم، عیسیٰ بلوچ، عماد بخاری، ذوالفقار ذکی، نسیم زاہد، صدا حسین صدا، اور شہزاد سلطان کیف شامل تھے۔ 
خطبہ صدارت میں محشر آفریدی نے میزبانوں سمیت خالد سجاد احمد اور باقی تمام حاضرینِ محفل کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب رانا اعجاز سہیل نے کویت میں مہمان شاعر کا شکریہ ادا کیا اور ایسی محافل کے انعقاد پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: