Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمدفرح ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

لندن :شہرہ آفاق برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح المعروف مو فرح آئی اے اے ایف ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے حتمی تین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے، ایوارڈ کیلئے مو فرح، وان نائیکرک اور موتاز عیسا بارشم کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ویمنز ایوارڈ کیلئے ایکاترینی، نفیساتو تھائم اور الماز آیانا کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) نے آئی اے اے ایف ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے 3 مرد اور 3 خواتین ایتھلیٹس کے ناموں کو حتمی شکل دے دی، مینز کھلاڑیوں میں برطانیہ کے مو فرح جنہوں نے لندن میں منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا کو جنوبی افریقہ کے وان نائیکرک اور قطر کے موتاز کا چیلنج درپیش ہو گا ۔

شیئر: