ریاض... یمنی ایوان صدارت کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی یا انکے کسی بھی وزیر کو ریاض میں نظر بند نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے اس کے برخلاف بعض اخبارات ، ویب سائٹس او رنیوز چینلز میں جو دعوے کئے جارہے ہیں سراسر غلط ہیں۔ ایوان صدرکے عہدیدار نے اس قسم کی دروغ بیانیوں کو حیرت انگیز قرار دیا اور تمام ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی خبریں جاری کرنے سے قبل پیشہ ورانہ بنیاد پر حقیقت ِحال دریافت کرنے کا اہتمام کریں۔