انسداد کرپشن کے فیصلے حتمی ہیں، کویتی اخبارات کی شہ سرخیاں
جمعرات کو شائع ہونے والے کویت کے اخبارات کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح ہیں:
الانباء:
مقامی اخبار الانباء کی شہ سرخی ہے: انسداد کرپشن ادارے کے فیصلے حتمی ہیں۔
تفصیل میں ہے: حکومتی ذرائع نے دستوری عدالت کے 6ججوں کے فیصلے ی تائید کی ہے جس میں ججوں نے فیصلہ دیا کہ انسداد کرپشن ادارے کے فیصلوں کو کسی بھی کورٹ میں اپیل نہیں کیا جاسکتا۔
صفحہ اول پر 3کالمی سرخی ہے: غیر منقولہ جائیداد کے لئے قرض کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے ادارے کو 12ملین دینار کی ضرورت ہے۔
تفصیل میں ہے : قرض فراہم کرنے والا ادارہ سالانہ 12ہزار رہائشی مکانات شہریوں کو فراہم کرتاہے، کام جاری رکھنے کے لئے ادارے کو سرمایہ کی ضرورت ہے۔
القبس:
مقامی اخبار القبس کی شہ سرخی ہے: ملک کا امن اور معیشت اولین ترجیح ہے۔
پارلیمانی کمیٹی نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کے نزدیک ملک کا امن اور معاشی استحکام ترجیح اول ہے۔ باقی تمام چیزیں ثانوی حیثیت رکھتے ہیں۔
الرای:
الرای اخبار نے رکن پارلیمنٹ اور ترجیحات کمیٹی کے سربراہ احمد الفضل کے انٹر ویو کو صفحہ اول پر6کالمی سرخی کے ساتھ شائع کیا ہے۔ الفضل نے کہا ہے کہ حکومتی بحران کے وقت مستعفی حکومت کے وزراءکے احتساب کا مطالبہ نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں امیر کویت کا پیغام سننے کے لئے نہ آنے والوں نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیاہے۔