Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں میں ہکلاہٹ کو کیسے کنٹرول کریں ؟

صحیح طرح الفاظ کی ادائیگی نہ کرپانایا بولنے میں رکاوٹ ہونا ہکلاپن کہلاتا ہے۔ بچوں میں عام طور پر یہ مسئلہ دو سے 4 سال کی عمر کے درمیان پایا جاتا ہے۔زیادہ تر بچے جملہ شروع کرتے ہوئے ہکلاتے ہیں اور کچھ جملے کے درمیان میں بھی ہکلاتے رہتے ہیں۔بچے ہکلانے کے دوران آنکھیں جھپکانا،منہ بنانا یا مٹھیاں بھینچنے جیسی حرکتیں بھی کرتے ہیں ۔
ہکلانے کی اہم وجہ یہ ہے کہ جب بچہ بولنا چاہتا ہے تو دماغ سے آنے والا میسج زبان تک دیر سے آتا ہے اس لئے بچہ اپنے منہ کے مسلز کو بولنے کے لئے صحیح طرح استعمال نہیں کر پاتا۔ہکلا پن فیملی میں بھی ہوتا ہے۔یعنی اگر خاندان کے دوسرے لوگ ہکلاتے ہیں تو بچے میں بھی ہکلا پن آجاتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ جس بچے کی فیملی میں ہکلا پن ہو تو وہ بھی ہکلا ہوگا۔اینزائٹی یا اسٹریس کی وجہ سے ہکلا پن نہیں ہوتانہ بچے میں یہ عادت کسی دوسرے کو دیکھ کر پیدا ہوتی ہے اور نہ بچہ اپنی اس عادت پر کنٹرول کر سکتا ہے۔
بچے کی لکنت دور کرنے کا سب سے کامیاب علاج لمب کومب تھیراپی ہے۔اس سے بچے کی لکنت میں کافی کمی آتی ہے اور ایک وقت پر آکر ہکلاپن ختم ہوجاتا ہے۔لمب کومب تھیراپی 6سال سے کم عمر بچوں کے لئے بہترین ہے ،اس کے علاوہ یہ بڑے بچوں کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے۔یہ تھیراپی آپ اور آپ کا بچہ گھر پر بھی آسانی سے کر سکتے ہیں ،اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بچہ جب بھی بغیر ہکلائے بات کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اس کے علاوہ بچے کو اسپیچ پیتھالوجسٹ کے پاس بھی لیجاتے رہیں تاکہ وہ آپ کو بچے کی حوصلہ افزائی کرنے کا طریقہ بتاتا رہے۔
 
 
 

شیئر: