Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’فرنگی‘‘ کے نئے گانے کی وڈیو جاری

 
ہندکے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما کی نئی بالی وڈ فلم ’فرنگی‘‘کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی۔صاحبہ رْس گیا کے بول پر مبنی یہ گانا راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی جتیندر شا نے ترتیب دی ہے۔کپل اپنی نئی فلم کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کی تشہیر کیلئے دیگر تمام مصروفیات ترک کردی ہیں ۔یہاں تک کہ کپل نے اپنے کامیڈی شو کی شوٹنگ بھی موخر کردی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’فرنگی‘‘ 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: