بالی وڈ کی نئی فلم 'پدوماتی' میں منفرد کردار پیش کرنےوالے رنویر سنگھ کا ایک نیا فلمی روپ منظرعام پر آگیاہے۔ حال ہی میں پدوماتی ' فلم کا نیا پوسٹر جاری ہواہے جسمیں رنویر سنگھ ایک جلالی روپ لئے دکھائی دے رہے ہیں معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ' پدوماتی' میں سلطان علاوالدین خلجی کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک خطرناک ظالم اور جابر شخص کا کردار ہے بتایاگیاہے کہ اس کردار کو ادا کرنے کےبعد رنویر کئی رو ز تک ذہنی دباو کا شکار رہے ہیں۔ یہ فلم اگلے ماہ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔