Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مایا بخش کی تصویر وائرل

جدہ .... 12سالہ بچی زرعی فارم کی سیر کے وقت چیتے کے حملے سے معجزاتی طور پر بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مایا بخش ایک زرعی فارم کی سیر کو گئی ہوئی تھی۔ وہاں اچانک چیتے نے اس پر حملہ کردیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے مایا بخش کو چیتے کی گرفت سے آزاد کرایا۔ اسکے باوجود اسکے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چیتے کے پنجے کے نشان پڑ گئے۔ مایا بخش علاج کیلئے اسپتال میں داخل ہے۔ اس وقت اسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ بچوں کے پروگراموں میں بھی اسے بڑے پیمانے پر دکھایا جارہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ مایا بخش کی حالت تسلی بخش ہے۔
 

شیئر: