Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ڈانٹ_نہیں_بات ، انڈیا میں آج کا ٹرینڈ

بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے انڈین صارفین کی طرف سے چلنے والا ہیش ٹیگ #ڈانٹ_نہیں_بات آج کے ٹرینڈ لسٹ میںایک منفرد ٹرینڈ تھا جس میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے صارفین نے اپنی طرف سے مختلف تجاویز دیں جن میں سے کچھ تجاویز شیئر کی جا رہی ہیں۔
سونی ٹی وی کے اکاو¿نٹ سے ٹویٹ کیا گیا:#ڈانٹ_ نہیں_ بات ،اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں آپ کوئی کمی نہیں رکھتے تو انکی سرکشا بھی ویسے ہی کریں۔
انڈین پروفیسر کے سی گپتانے کہا:بچوں کو برا لگتا ہے اگر آپ ان پر چلائیں یا بڑا بننے کے لیے انہیں ڈانٹیں، میرا تجربہ یہ ہے کہ مثبت تنقید اور مشورہ پر وہ جلدی آمادہ ہو جاتے ہیں۔
دیپک ریواچندنے ٹویٹ کیا:بطور باپ میں نے دیکھا ہے کہ چیخنے چلانے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
پرنیما سونیانے لکھا:والدین گھنٹوں مجھے ڈانٹیںور ماریں، پھر کہیں کہ ہم #ڈانٹ_نہیں_بات کر رہے تھے۔اپنے بچوں کے دوست بنیں اور ان پر چیخنے کی بجائے ان سے کھل کے بات کریں۔
سونیاکاکرنے ٹویٹ کیا:اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ ان کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا نہیں؟
نیشا ورمہ کا کہنا تھا:میں کہتی ہوں کسی بھی ماں باپ کو بچوں کو ڈانٹنا نہیں چاہئے، ڈانٹ نہیں بات کرو۔
مرینہ نے ٹویٹ کیا:آج کے دور میں یہ بالکل ٹھیک اور عین مطابق ہے ۔یہ بہت ضروری ہے کہ بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھیں اور انہیں سننے میں وقت لگائیں۔
 

شیئر: