#پاکستان _سپر_ لیگ_ ڈرافٹ ، عالمی ٹرینڈ
پاکستان میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ تھری کی ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں ہوئی اور ساتھ ہی ٹویٹر پرہیش ٹیگ #PSLDraft پاکستان میں جاری ہوا اور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سابق پاکستانی کرکٹروسیم اکرم نے اس ہیش ٹیگ پر ٹویٹ کیا:#پاکستان _سپر_ لیگ_ ڈرافٹ کی صبح ، آج کیا ہو تا ہے، 2018 میں ٹیموں کی بنیاد قائم کرے گا۔مالکان، کوچ اور مشیر کھلاڑیوں کو چن رہے ہیں جو فائنل میں کھیلیں گے۔امید ہے کہ کچھ برا نہیں ہو گا۔
نیوزی لینڈ کےسابق کرکٹر اور کوچ ڈینی موریسن نےلکھا:نوجوانو تمہارے لیے نیک تمنائیں،امید ہے جو تم چاہتے ہو وہ تمہیں مل جائے گا۔#پاکستان _سپر_ لیگ_ ڈرافٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈاور نئی ٹیم کے لئے یہ خوشی کا وقت ہے۔
سابق آسٹریلین کرکٹر اور سابق سری لنکن کوچ تھامس میسن موڈی نے کہا:ملتان سلطان کے لیے پاکستان سپرلیگ ٹی ٹونٹی ڈرافٹ میں اہم دن، وسیم اکرم اور حیدر اظہر کو ہمارے منصوبوں کی تکمیل پر مبارکباد،آخری خوش قسمت چناؤ۔
ای ایس پی این کرک انفو نے ٹویٹ کیا:کراچی کنگز کے لیے نئی طاقتور باؤلر جوڑی: محمد عامر اور مچل جاہنسن۔