یمنی اور افریقی درانداز گرفتار
جازان .... سعودی سرحدی محافظوں نے یمن اور افریقہ سے آنے والے دراندازوں کو گرفتار کرلیا۔ سرحدی محافظ وادیوں ، گھاٹیوں اور کوہستانی علاقوں پر 24گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سرحدی محافظوں کے ادارے نے دراندازوں کی گرفتاری کی وڈیو بھی جاری کردی۔ یمنی اور افریقی سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔