Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئینی ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

اسلام آباد..سینیٹ نے بھی متفقہ طور پر آئینی ترمیمی بل 2017 منظور کرلیا۔ وزیر قانون زاہد حامد نے جمعہ کو بل پیش کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پارلیمنٹ نے مہر تصدیق ثبت کردی کہ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کی حیثیت برقرار ہے۔ بل کے تحت انتخابی ایکٹ 2017 میں نئی شق 48 اے کو شامل کرکے جنرل الیکشن آرڈر 2002 کے آرٹیکل سیون بی اور سیون سی کی مشقوں کو بحال کیاگیا ہے۔وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اس بل کے حوالے سے مجھ پر بدنیتی کا الزام لگا۔ مسلمان ہوں کچھ غلط کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیوں یا لاہوری گروپ کو غیرمسلم ہی تصور کیا جائے گا ۔ اگر متعلقہ شخص حلف نامے پر دستخط کرنے سے انکار کرتا ہے تو اسے غیر مسلم تصور کیا جائے گا ۔ اس کا نام مسلم ووٹر فہرست سے نکال کر غیرمسلم ووٹر فہرست میں شامل کر لیا جائے گا۔

شیئر: