Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بچوں_کا_عالمی_دن، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

 
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چلایا جانے والا ٹرینڈ #بچوں_کا_عالمی_دن پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر جبکہ عالمی رینکنگ میں پہلے 27 ویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا اور تھوڑی ہی دیر میں دنیا میں دوسرے نمبر کا ٹرینڈ بن گیا۔پاکستان میں اس کے علاوہ بھی بچوں کے دن کے حوالے سے دو ٹرینڈ ٹاپ لسٹ میں رہے۔عمومی صارفین کے علاوہ بہت سی تنظیموں نے بھی اس ٹرینڈ میں ٹویٹس کیں۔ایسی ہی کچھ ٹویٹس شامل کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: #مردوں_کا_عالمی_دن
معروف انڈین اداکار امیتاب بچن نے ٹویٹ کیا:آج بچوں کا عالمی دن ہے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر شریا کو سنیں جس میں وہ ایسی دنیا کہ بارے میں بات کر رہی ہے جووہ اپنے اور تمام بچوں کے لیے چاہتی ہے۔ #بچوں_کا_عالمی_دن کے موقع پر میرے اور شریا کے ایک جیسے جذبات ہیں۔ہمیں ان کے لیے ایک مضبوط دنیا بنانی ہے۔
مزید پڑھیں: جی ہاں! #سعودی_عرب_اونٹوں_اور_خیموں_کی _سرزمین ہے
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا:آج #بچوں_کا_عالمی_دن ہے۔ہم ہر آخری بچہ کو تلاش کرنے اور ویکسین کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ ہر بچے تک پہنچنے سے ہم مستقبل کے تمام نسلوں میں پولیو ختم کرسکتے ہیں۔
 یونائیٹڈ نیشن نے لکھا:ایک بچہ، ایک ٹیچر،ایک کتاب اور ایک قلم دنیا بدل سکتے ہیں۔
علی غوری نے ٹویٹ کیا: ایک بچے کی مسکراہٹ دھوکہ دہی کی دنیا میں واحد حقیقت ہے،بچے کی طرح مسکرائیں۔
یونیسیف نے لکھا:آج کا دن بچوں سے ہے اور بچوں کے لیے ہے ،ہمیں جوائن کریں اور بچوں کی زندگیاں بچائیں، بچوں کے حقوق کے لیے لڑیں،بچوں کو اپنی مکمل صلاحیت تک پہنچانے میں مدد کریں۔
مزید پڑھیں: #سراج _الحق_سے_پوچھیں
ملالہ یوسفزئی نے ٹویٹ کیا: ہر بچے کیلئے میں ایسی دنیا کا خواب دیکھتی ہوں جہاں وہ ہنس سکیں ، رقص کر سکیں ، گانا گائیں، سیکھیں، امن میں رہیں اور خوش رہیں۔
 

شیئر: