غازی پور۔۔۔۔۔ کسی بھی جمہوریت کی پختگی کا اہم پیمانہ ووٹنگ اور ووٹرز کا رویہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر اس رویے میں کوئی عدم مطابقت آتی ہے تو وہ جمہوریت کیلئے اچھا اشارہ نہیں ہوتا ۔ اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ایسے متعدد واقعات سامنے آئے جن سے انتخابات کا ذائقہ خراب ہوگیا۔ غازی پور میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے امیدواروں کے حامی آپس میں بھڑگئے ۔ ان حامیوں نے جم کر مارپیٹ کی۔ یہی نہیں اس دوران دونوں پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں میں جم کر پتھراؤ بھی ہوا جس سے متعدد افرادز خمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔