Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا رناوت شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی وڈ سپر اسٹار کنگنا رناوت فلم مانی کارنیکاکی شوٹنگ کے دوران ایک منظر کی عکس بندی کراتے ہوئے گرکر زخمی ہوگئیں ۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کو جودھ پور کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے  مرہم پٹی کی اور انہیں جانے دیا۔واضح رہے کہ کرش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم مانی کارنیکا میں کنگنا رناوت رانی لکشمی بائی کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جو آئندہ سال 27اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ ڈاکٹر کے مطابق کنگنا رناوت کو پیر میں کافی چوٹ آئی تاہم خوش قسمتی سے فریکچر نہیں ہوا۔اداکارہ کو ایک ہفتے کے لئے آرام کا مشورہ بھی دیا گیا جس کے بعد وہ ممبئی روانہ ہوگئیں۔ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر اداکارہ کی تصاویر بھی لی گئیں، جب وہ ویل چیئر پر موجود تھیں۔رواں سال جولائی میں کنگنا رناوت اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک کرتب کرتے ہوئے زخمی ہوئی تھیں۔
 

شیئر: