Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوڑھے باپ پر حملے میں سعودی گرفتار

الجبیل.... الجبیل پولیس نے 60سالہ باپ پر حملہ کرنے والے 30سالہ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ الشرقیہ پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بیٹے نے نشے کی حالت میں باپ پر دھار دار آلے سے حملہ کیا تھا۔ زخمی باپ کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا اور بیٹے کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔
 

شیئر: