اسلام آباد... وزیر قانون زاہد حامد نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے زاہد حامد کا استعفی منظور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ملاقات کی۔ ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ زاہد حامد نے وزارت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر میرے استعفیٰ سے امن ا مان کی صورتحال میںبہتری ہوسکتی ہے تو تیار ہوں۔واضح رہے کہ زاہد حامد نے حکومت کو پہلے بھی استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم حکومت نے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق زاہد حامد نے وزیر اعظم کو فیصلے سے آگاہ کردیا ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی اعتماد میں لیا گیا ۔ زاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان رکھتا ہوں۔ میرا ضمیر مطمئن ہے۔بدنیتی نہیں کی۔