بیجنگ...چین کے مشرقی شہر ننگبو کی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ قریبی عمارتیں گرگئیں۔دھماکے کی وجوہ معلوم نہیں ہوسکیں۔ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ گیس دھماکہ نہیں تھا تاہم اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ دھماکہ اسقدر شدید تھا کہ عمارت کا بڑا حصہ زمین بوس ہوگیا ۔واضح رہے کہ ننگبو میںبین الاقوامی شپنگ پورٹ بھی ہے۔ یہ شہر آٹو مینوفیکچرنگ کے حوا لے سے بھی اہم ہے۔