Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کیخلاف ٹرمپ اور میکرن متفق

ریاض .... شام میں امن و استحکام کو متزلزل کرنے والی ایرانی سرگرمیوں کے خلاف امریکہ اور فرانس کے صدر متفق ہوگئے۔ دونوں نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران طے کیا کہ شام میں ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کیا جائیگا۔ دونوں رہنماﺅں نے جنیوا سمجھوتے کو شام کے سیاسی حل کی واحد قانونی بنیاد قرار دیدیا۔ دونوں رہنماﺅں نے کوریا کے مسئلے پر بھی گفت و شنید کی اور طے کیا کہ تمام ممالک شمالی کوریا پر دباﺅ کی پالیسی اپنائیں۔ 
 

شیئر: