باہر جانے کی ضرورت نہیں ، پاک ائیرفورس کے اعلیٰ عہدیدار کا اعزازی تقریب میں خطاب
طائف(ابوعلی بڈانی) پاکستان سے عمرہ پر آئے ائیر فورس کے اعلیٰ عہدیدار ظفراللہ خان بڈانی اور ان کی فیملی کو طائف کی معروف شخصیت راشد عباس بڈانی ودیگر احباب نے انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں بڈانی فیملی کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ظفراللہ خان بڈانی نے کہا کہ پاکستان کیلئے پاک فوج کی جتنی قربانیاںہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کو کامیاب کرانے میں پاک آرمی کا اہم کردارہے۔ ان شا ا للہ یہ عنقریب مکمل ہوگا۔ اس منصوبے پر پاکستان کے دشمن ممالک کو بڑی تکلیف ہو رہی ہے لیکن ان شااللہ پاک آرمی انکے ہر عزائم کو نیست و نابود کر دے گی۔ آنے والے وقت میںہمارے پاکستانی بھائیوں کو روزگار کی خاطر بیرون ملک آنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ ظفراللہ خان نے کہا کہ یہاں سعودی عرب میں ہمارے بھائیوں کو آجکل کچھ مشکلات کا سامنا ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اب پاکستان میں کافی ترقی ہو چکی ہے اور مزید ترقی ہورہی ہے۔ پاکستانی بھائیوں کو بلا جھجھک اپنے ملک میں سرمایہ لگا کر کاروبا شروع کرنا چاہئے۔ مہمان خصوصی نے میزبانوں اور شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی وکامرانی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ تقریب میں انجینیئر عبدالرؤف بڈانی انجینیئر عبدالباسط خان بڈانی انجینیئر امتیاز احمد بڈانی سردار یونس خان بڈانی شاہد خان بڈانی اصغر خان بڈانی ممتاز احمد بڈانی نذیر احمد بڈانی ساجد خان بڈانی علی خان اظہر خان بڈانی کے علاوہ کثیر تعداد میںکمیونٹی نے شرکت کی۔